Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرن اشفاق نے بھائی سے گلے ملنے پر تنقید کرنیوالی خاتون کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Now Reading:

کرن اشفاق نے بھائی سے گلے ملنے پر تنقید کرنیوالی خاتون کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ، ماڈل کرن اشفاق نے بھائی سے گلے ملنے پر تنقید کرنے والی خاتون کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کرن اشفاق اپنی فیملی کے ساتھ آج کل ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں موجود ہیں۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کوالالمپور سے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے بھائی سے ملاقات کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

ایک صارف نے کرن اشفاق کی یہ ویڈیو اسٹوری دیکھ کر اُنہیں میسج کرتے ہوئے لکھا کہ’بھائی سے اس طرح گلے کون ملتا ہے؟‘

Advertisement

کرن اشفاق نے صارف کے اس میسج کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’انہیں میرے سگے بڑے بھائی کو گلے لگانے میں بھی مسئلہ ہے، کون ہو تم لوگ بھئی؟

اُنہوں نے صارف پر طنز کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’یہ دوسروں کے بھیا کو سیاں بنانے والے میری تصویروں پر کمنٹس کرتے ہیں۔ حد ہی ہوگئی ہے‘۔

واضح رہے کہ اداکار ماڈل کرن اشفاق کی اداکار عمران اشرف سے 2018ء میں شادی ہوئی تھی اور اِن دونوں کا ایک بیٹا ’روہم‘ بھی ہے جس کی پرورش اب یہ دونوں مل کر کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر