دی آرچیز کب ریلیز ہوگی؟ زویا اختر نے تاریخ کا اعلان کردیا
زویا اختر کی انتہائی متوقع فلم ’دی آرچیز‘ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا ہے۔
اس فلم میں سہانا خان، اگستیہ نندا، خوشی کپور، مہر آہوجا، ادیتی ڈاٹ سیگل، یووراج مینڈا اور ویدانگ رینا شامل ہیں اور یہ پروجیکٹ ان سب کے ڈیبیو کی نشاندہی کرتا ہے۔
زویا اختر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ دی آرچیز 7 دسمبر 2023 کو ریلیز ہوگی اور ساتھ ہی فلم کا ایک نیا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پوسٹر میں، اگستیا مرکز میں گٹار پکڑے نظر آ رہے ہیں، جب کہ سہانا، خوشی، ویدانگ، ادیتی، مہیر، اور یوراج مینڈا ان کے دونوں طرف پوز دیتے نظر آ رہے ہیں۔
آرچیز کا پوسٹر ممبئی کے ایک بل بورڈ کی زینت بنا ہے جس پر میں ایک الٹی گنتی کا ٹائمر بھی ہے جو نیٹ فلکس پر فلم کے لانچ ہونے سے پہلے کے دنوںکو ٹریک کرتا ہے۔
اس خوشی کے موقع کو شیئر کرتے ہوئے سہانا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لیکھا کہ “آرچیز 7 دسمبر کو آرہے ہیں!!
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دی آرچیز گینگ بل بورڈ پر خود کو دیکھ کر خوشی مناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ آرچیز گینگ نے پس منظر میں بل بورڈ کے ساتھ پوز کیا اور انہیں ایک دوسرے کے لئے تالیاں بجاتے اور گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
