
شوہر کے ساتھ سینما جاکر فلم دیکھنا بےحد پسند ہے، رانی مکھرجی
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ انہیں اپنے شوہر کے ساتھ سینما جاکر فلم دیکھنا بےحد پسند ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ میں اور آدیتہ جب شہر میں ہوتے ہیں تو ممبئی کے یش راج فلمز اسٹوڈیو میں ہونے والی اسکریننگز میں شرکت کرتے ہیں اور جب بیرون ملک ہوتے ہیں تو وہاں بھی پبلک تھیٹرز میں ایک ساتھ فلمیں دیکھنا اور ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے شوہر آدیتہ چوپڑا، اب بھی فلم دیکھنے کے لیے ممبئی کے مشہور گیٹی گلیکسی تھیٹر کا جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی فلمساز آدتیہ چوپڑا نے کافی عرصے تک رانی مکھرجی کو ڈیٹ کرنے کے بعد 2014ء میں ان سے اٹلی میں شادی کرلی تھی اور پھر ایک سال بعد اس جوڑی کے ہاں ایک ننھی پری کی پیدائش ہوئی جس کا نام ’ادیرا‘ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News