
کن ممالک میں ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد ہے؟
کرغزستان نے مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرغزستان حکومت نے یہ فیصلہ مختلف اداروں کی جانب سے درخواست پر کیا گیا۔
ان اداروں کا کہنا تھا کہ بچوں کی ذہنی نشوونما اور مجموعی شخصیت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے باعث ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔
ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کرغزستان کی وزارت ثقافت، انفارمیشن، اسپورٹس و یوتھ پالیسی کی جانب سے کیا گیا۔
بیان کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ معاملے کا جائزہ لینے کے بعد وزارت اس نتیجے پر پہنچی کہ پلیٹ فارم میں ایسے یوزر کنٹرولز موجود نہیں جن سے بچوں کو ممکنہ نقصان دہ مواد تک رسائی سے روکا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کی عمر کی تصدیق کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے۔
حکام نے بتایا کہ ٹک ٹاک صارفین کو مختصر ویڈیوز کی ورچوئل دنیا میں لے جانے والی ایپ ہے اور کچھ افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں موجود ویڈیوز کی نقل کرنے کے لیے زندگی کو خطرے میں ڈالا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مواد سے نوجوان نسل کی جذباتی شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News