 
                                                      جنسی ہراسانی، اداکارہ صرحا اصغر میڈیا پر برس پڑیں
پاکستان کی معروف اداکارہ صرحا اصغر اپنے ساتھ پیش آنے والے ہولناک واقعے کے بعد میڈیا پر سیخ پا ہوگئیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ اپنے شو کی ریٹنگ کیلئے مجھے اور میرے شوہر کو میسج کرنا بند کریں۔
انہوں نے لکھا کہ اللہ کے فضل سے ہم دونوں محفوظ ہیں، ہمیں بار بار انٹرویو کیلئے کال کرنے اور نجی معلومات شئیر کرنے پر آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔
اداکارہ نے لکھا کہ ان تمام میڈیا والوں کو بھی شرم آنی چاہیے جنہوں نے اپنی خبروں میں واقعے کے ساتھ ہماری نجی معلومات منسلک کی ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی تھی جس میں اداکارہ صرحا اصغر کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ساتھ ہی اس شخص نے اداکارہ کے ساتھ دست درازی بھی کی جس کے نتیجے میں ان کے کپڑے پھٹ گئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 