Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلم ’جوان‘ کے کلپس لیک؛ گوری خان نے ایف آئی آر درج کرادی

Now Reading:

فلم ’جوان‘ کے کلپس لیک؛ گوری خان نے ایف آئی آر درج کرادی

فلم ’جوان‘ کے کلپس لیک؛ گوری خان نے ایف آئی آر درج کرادی

شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے اداکار کی آنے والی فلم جوان کے کچھ کلپس لیک ہونے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

ایف آئی آر ممبئی کے سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت 10 اگست کو درج کی گئی تھی۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر میں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جوان کلپس کو آن لائن شیئر کیا گیا ۔ پروڈکشن ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ لیک ہونے والے کلپس میں  فلم میں اداکاروں کی شکل کے ساتھ ساتھ موسیقی بھی لیک کی گئی،  جنہیں  فلم کی احتیاط سے تیار کردہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر وقت کے ساتھ اسٹریٹجک پوائنٹس پر ظاہر کیا جاتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جوان کلپس آن لائن لیک ہوئے ہوں۔ اس سال اپریل میں بھی دہلی ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ‘شیڈی’ ویب سائٹس، کیبل ٹی وی آؤٹ لیٹس، ڈائریکٹ ٹو ہوم سروسز اور دیگر پلیٹ فارمز کو جوان کی لیک ہونے والی ویڈیوز کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی اور ان پر زور دیا تھا کہ وہ ان کی نشریات کو روک دیں۔

جوان کی شوٹنگ کے دوران بھی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے سیٹ پر موبائل فون اور ریکارڈنگ ڈیوائسز پر پابندی لگا دی تھی اور یہ احتیاط کسی بھی لیک سے بچنے کے لیے کی گئی تھی۔

Advertisement

جوان کو ایٹلی نے لکھا اور ہدایت کاری کی ہے اور اس میں نینتھارا، وجے سیتھوپتی، سانیا ملہوترا اور ردھی ڈوگرا نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

فلم میں دیپیکا پڈوکون بھی خصوصی کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم 7 ستمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Red Chillies Entertainment (@redchilliesent)

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر