Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکارہ ثانیہ سعید انڈسٹری میں کن اداکاروں سے متاثر ہیں

Now Reading:

معروف اداکارہ ثانیہ سعید انڈسٹری میں کن اداکاروں سے متاثر ہیں
ثانیہ سعید

معروف اداکارہ ثانیہ سعید انڈسٹری میں کن اداکاروں سے متاثر ہیں

ثانیہ سعید پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک بے حد مقبول، خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے ہر کردار میں اپنے آپ کو منوایا۔ ثانیہ کسی بھی کردار کو اس طرح ادا کرتی ہیں کہ انہیں دیکھ کر حقیقت کا گماں ہونے لگتا ہے۔

آہٹ اور ایک تھی مہرو میں اپنے لازوال کردار ادا کرنے والی ثانیہ جب بھی ڈرامے میں نظر آتی ہی ہیں اپنی اداکاری سے سب کے دلوں کو موہ لیتی ہیں۔ کملی، سنگ ماہ جیسے پروجیکٹس میں جلوہ گر ہوچکی ہیں اور ان کے مداح اب انہیں شناس میں دیکھ رہے ہیں۔ ثانیہ سعید ایک بے حد نرم دل رکھنے والی انسان دوست شخصیت کی مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ ان میں حد درجہ عاجزی موجود ہے۔

ثانیہ سعید نے گزشتہ دنوں ملیحہ رحمان کو دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں زندگی اور کام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ثانیہ سعید سے جب میزبان نے انڈسٹری میں ان کے پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں دریافت کیا توانہوں نے خواتین اداکاراؤں میں سجل علی کا نام لیا اور کہا کہ وہ سب سے ذہین اداکارہ ہیں، سجل علی کی جذباتی ذہانت کمال کی ہے اور وہ ان کی  پرفارمنس سے بہت محظوظ ہوتی ہیں۔

Advertisement

ثانیہ سعید نے نعمان اعجاز کے ساتھ اپنے طویل سفر کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ انہوں نے نعمان کے ساتھ سب سے زیادہ کام کیا ہے وہ ہمیشہ ہی ان کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں۔ اگرچہ ان دونوں کی زندگیاں اور خیالات ایک دوسرے بہت مختلف ہے، پھر بھی وہ ان کا بہت احترام کرتی ہے۔

تاہم ان کے پسندیدہ مرد ساتھی اداکار فیصل رحمان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں فیصل کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آتا ہے ان کے کام کرنے کا عمل بہت سادہ ہے۔ ثانیہ نے فیصل کے ساتھ خاموشیاں اور زرد موسم اور ایک ٹیلی فلم کا بھی ذکر جس میں انہیں فیصل کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔ ساتھ ہی انہوں نے ہمایوں سعید کا بھی ذکر کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر