خوف کوئی بری چیز نہیں ہے، سنیل شیٹی
اداکار سنیل شیٹی نے زندگی میں خوف کا سامنا کرنے کے بارے میں کچھ دانشمندانہ الفاظ شیئر کیے ہیں اور اس وقت کے بارے میں بھی بات کی جب وہ کچھ نیا کرنے سے ڈرتے تھے۔
بھارتی اداکاری سنیل شیٹی کا ایک پوسٹ بہت وائرل ہورہا ہے جو انہوں نے لنکڈ ان پر شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے خوف کے متعلق بات کی ہے۔
اداکار سنیل شیٹی نے لنکڈ ان پر ان اوقات کے بارے میں بتایا جب وہ کچھ نیا کرنے سے ڈرتے تھے اور انہوں نے اپنے خوف کا مقابلہ کیسے کیا۔
پوسٹ میں، اداکار نے شیئر کیا کہ جب انہیں رجنی کانت کے ساتھ کام کرنا پڑا تو وہ کیسے “خوف زدہ” تھے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ اپنے داماد اور کرکٹر کے ایل راہول سے پہلی بار ملے تو انہیں “پریشانی” محسوس ہوئی تھی۔
مزید، انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے آپ کو یاد دلائیں کہ خوف کوئی بری چیز نہیں ہے، اور اسے اپنی بہترین کوشش کرنے کا موقع سمجھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
