
کنگنا رناوت کی سنی دیول کی فلم ’گدر ٹو‘ سے متعلق بڑی پیشگوئی
سنی دیول کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو نظر انداز کرتے ہوئے کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ گدر 2 “سال کی سب سے بڑی اوپنر” ہوگی ۔
اختلافات کی خبروں پر تنقید کرتے ہوئے، کنگنا رناوت نے خود کو سنی دیول کا “بڑا مداح” بھی کہا ہے۔
ایک معروف تفریحی ویب سائٹ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کنگنا کو خدشہ تھا کہ آئی لو نیو ایئر متعدد تاخیر کی وجہ سے ان کے کیریئر کو تباہ کر دے گی ، تاہم کنگنا نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سنی دیول کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہوں نے کبھی اس قسم کی کوئی بات نہیں کی۔
انسٹاگرام اسٹوریز کی ایک سیریز میں، کنگنا نے کہا کہ وہ اکثر منفی رپورٹس کا نشانہ بنتی ہیں اور وہ “واحد اداکارہ ہیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر اس قسم کی منفی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ان کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ میڈیا میں ان کے بارے میں منفی تاثر سے ہمیشہ حیران رہتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News