Advertisement
Advertisement
Advertisement

امیشا پٹیل نے فلم کی ناکامی کا ذمہ دار سلمان خان کو ٹھہرادیا

Now Reading:

امیشا پٹیل نے فلم کی ناکامی کا ذمہ دار سلمان خان کو ٹھہرادیا
امیشا پٹیل نے فلم کی ناکامی کا ذمہ دار سلمان خان کو ٹھہرادیا

امیشا پٹیل نے فلم کی ناکامی کا ذمہ دار سلمان خان کو ٹھہرادیا

بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ ’’یہ ہے جلوہ‘‘ فلم سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس کی وجہ سے ناکام ہوگئی تھی۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل نے فلم ’’یہ ہے جلوہ‘‘ کی ناکامی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ان کے ساتھی اداکار سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس کی وجہ سے ناکام ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فلم لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی جس کی ایک اہم وجہ سلمان خان کا کیس تھا جو ان دنوں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امیشا پٹیل نے ہریتک روشن کے کیرئیر سے متعلق بڑا انکشاف کرکے ہلچل مچادی

ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ڈیوڈ دھون کی بہترین فلموں میں سے ایک تھی اور اس کی موسیقی سمیت ہر چیز بہت زبردست تھی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں سلمان خان کے حوالے سے منفی خبروں کی وجہ سے یہ فلم ناکام ہوئی کیونکہ لوگ اپنے سپر اسٹار کو ایسے دیکھ کر بہت حیران تھے۔

واضح رہے کہ ’’یہ ہے جلوہ‘‘ فلم 3 جولائی 2002 کو ریلیز کی گئی تھی جب کہ لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں سلمان خان کو 28 ستمبر 2002 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement

خیال رہے کہ امیشا پٹیل حال ہی میں انیل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’گدر 2‘‘ میں جلوہ گر ہوئی ہیں جس نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے۔

اس فلم میں انہوں نے سکینہ کا کردار ادا کیا ہے جو تارا سنگھ یعنی سنی دیول کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان سے بھارت چلی جاتی ہیں۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر