Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ نے نئی تاریخ رقم کردی

Now Reading:

کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ نے نئی تاریخ رقم کردی

کیفی خلیل نے بہترین گلوکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کے معروف گلوکار کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار کیفی خلیل نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں کنسرٹس کے دوران براہ راست پرفارمنس دے کر مداحوں کی روحوں کو گرما دیا۔

 انہیں یہ موقع امریکا میں مقیم پروموٹر ریحان صدیقی اور بزنس مین حسن شیخ کے تعاون سے حاصل ہوا۔

ان کے پروموٹر حسن شیخ کا کہنا ہے کہ میں انہیں جہاں بھی لیکر گیا وہاں ان کے نغمے عوام کے ہونٹوں سے بلاارادہ نکلتے دکھائے دیئے اور اس سحرزدہ ماحول کے وہ خود چشم دید گواہ ہیں۔

نیشنل پروموٹر ریحان صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میوزک انڈسٹری میں حائل رکاوٹوں کے باوجود، کیفی خلیل نے اپنی جگہ بنائی وہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ، موسیقار اور ہونہار نغمہ نگار بھی بنا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا امریکا میں بھی منوایا۔ موسیقی سے محبت کے اس شوق کو جس غیر متزلزل طریقے سے انہوں نے جاری رکھا اور جو کہانی انہوں نے سنائی وہ یہاں بیٹھے ہر شخص کی کہانی ہے اور اب یہ گھر گھر کی کہانی بن گئی ہے۔

Advertisement

ریحان صدیقی کہنا ہے کہ لیاری سے پاکستان اور پھر دنیا بھر میں ان کی آواز کو جس نے بھی سنا وہ ان کا گرویدہ ہوگیا اور اب انہیں امریکا بھر میں بھی وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔

گلوکار کیفی خلیل کا کہنا ہے کہ امریکا بھر میں انہیں جو عزت مداحوں نے دی، اس پر وہ ان کے شکرگزار ہیں۔

 انہوں نے نیشنل پروموٹر ریحان صدیقی اور حسن شیخ کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی کاوشوں سے امریکا بھر میں ان کے کنسرٹ منعقد ہوئے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر