
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے کہا ہے کہ آج کل ٹیلنٹ نہیں نمبرز کی بنیاد پر کام ملتا ہے۔
آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر، شادی اور زندگی میں آنے والی مشکلات کا ذکر کیا۔
آمنہ ملک نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں کئی اداکارائیں ایسی ہیں کہ اگر ان کا ایک ڈرامہ ہٹ ہوجائے تو وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں سب کچھ آتا ہے، ان کے سیکھنے کا عمل وہیں پر ختم ہوجاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے تو بلیو ٹک کافی اہمیت رکھتا ہے، کافی اداکاروں نے آدھے سے زیادہ فالوورز خریدے ہوئے ہیں۔
آمنہ نے پوڈ کاسٹ میں نام لیے بغیر بتایا کہ کئی اداکارائیں انٹرویوز میں کچھ اور کہتی ہیں اور جب ڈرامے کے سیٹ پر ملاقات ہوتی ہے تو ان کی شخصیت بالکل الگ ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شوبز اداکارائیں کسی انٹرویو میں جاتی ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ دنیا میں ان جیسا رحم دل شخص کوئی نہیں ہے، یہ لوگ جعلی ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’لڑکیاں روزانہ منصوبہ بندی کرتی ہیں کہ آج انہیں کس اداکار کو نیچا دکھانا ہے، لڑکیاں سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی نہیں لیتی کہ اگر انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویر لگا دی تو کہیں اس کے فالوورز نہ بڑھ جائیں، آج کے دور میں ٹیلنٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ نمبرز کی بنیاد پر کام مل رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News