
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار حسن احمد اپنے حالیہ بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
اداکار حسن احمد نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ان کی اہلیہ و اداکارہ سنیتا مارشل اپنا مذہب تبدیل کر کے مسلمان ہوجائیں لیکن تبدیلی مذہب فرد واحد کا فیصلہ ہے کہ وہ دل سے مسلمان ہو نا کہ زور زبردستی سے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے اور مجھے یقین ہے کہ جب صحیح وقت آئے گا تو یہ بھی ہوجائے گا، ایک غیر مسلمان اسی وقت مسلمان ہوگا جب اس کے ارد گرد موجود مسلمانوں کے کردار اچھے ہوں گے، اگر ارد گرد موجود مسلمانوں کے کردار صحیح نہیں تو غیر مسلم یہ ہی سوچے گا کہ یہ ٹھیک نہیں۔
اس بیان کے بعد سوشل میڈٰیا صارفین نے اداکار حسن احمد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مذہب تبدیل کرنا یا نہ کرنا سنیتا مارشل کا ذاتی فیصلہ ہے، صرف انہیں اختیار حاصل ہے اور کسی کو بھی اس پر بات کرنے کا حق نہیں ہے اور نہ ہی ہونا چاہیے۔
سوشل میڈیا صارفین کے ردِعمل پر نظر ڈالیں:
واضح رہے کہ حسن احمد اور سنیتا مارشل نے 2009 میں شادی کی تھی، جوڑے کے دو بچے ہیں جو دین اسلام کی پیروی کرتے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News