سہانا خان کو کیسا لڑکا پسند ہے؟
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے بتادیا ہے کہ انہیں کیسا لڑکا پسند ہے۔
بھارتی معروف اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی و اداکارہ سہانا خان اپنی جلد ریلیز ہونے والی ویب فلم ’دی آرچیز‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
سہانا خان سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ وہ جس سے محبت کرتی ہیں اگر وہ لڑکا ان سے بے وفائی کرے اور کسی دوسری لڑکی کو میسج کرتا ہوا پکڑا جائے تو سہانا خان کا ردِ عمل کیا ہوگا ؟
اس سوال کا جواب میں سہانا خان نے کہا کہ میری فلم ’’دی آرچیز‘‘ میں میرے کردار ’’ورونیکا‘‘ کے پیچھے بے شمار لڑکے پڑے رہتے ہیں لیکن وہ ان کو نظر انداز کرتے ہوئے دوسرے لڑکوں کو میسج کرتی ہے لیکن سہانا خان ’’ویرونیکا‘‘ سے الگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی حال ایسے لڑکے کے ساتھ تعلق میں نہیں رہ سکتی کیونکہ مجھے صرف ایسے مرد پسند ہیں جو ایک ’’عورت‘‘ کا ہوکر رہنا پسند کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی آرچیز‘ میں سہانا خان کے ساتھ ساتھ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن اور جیا بچن کے نواسے اگستیا نندا بھی ڈیبیو دے رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
