Advertisement
Advertisement
Advertisement

اچھا مرد وہ ہوتا ہے جو اپنی بیوی کی عزت اور تابعداری کرے، اداکار جاوید شیخ

Now Reading:

اچھا مرد وہ ہوتا ہے جو اپنی بیوی کی عزت اور تابعداری کرے، اداکار جاوید شیخ

اگرچہ اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے لیکن شادی ایک ہی کافی ہے، جاوید شیخ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اچھا مرد وہ ہوتا ہے جو اپنی بیوی کی عزت اور تابعداری کرے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بابرہ شریف، شبنم اور دوسری اداکاراؤں کے ساتھ بھی کام کیا اور تمام اداکارائیں اچھی تھیں لیکن انہیں نیلی کے ساتھ زیادہ کام کرنے میں مزہ آیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ اچھا مرد وہ ہوتا ہے جو اپنی بیوی کی عزت اور تابعداری کرے، یہ اچھے اور محبت کرنے والے مرد کی نشانی ہوتی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے والدین انتہائی سخت تھے، وہ ان کی اداکاری کرنے کے خلاف تھے لیکن وہ چھپ چھپ کر اداکاری کرتے رہے اور کئی سال بعد انہیں 1972 میں پہلی فلم ’دھماکا‘ میں ہیرو کا کردار ملا تو ان کے والد بھی خوش ہوئے۔

جاوید شیخ کے مطابق ان کی پہلی فلم ’دھماکا‘ اتنی بری فلاپ ہوئی تھی کہ اس وقت شائقین فلم کی کاسٹ کو مار دینے کے لیے ڈھونڈتے پھر رہے تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پہلی ہی فلم کی ناکامی پر والد نے انہیں سختی سے منع کردیا کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گے لیکن اس باوجود وہ چھپ چھپ کر کام کرتے رہے اور فلم کی ناکامی کے 10 سال بعد ’ان کہی‘ ڈرامے کی کامیابی کے بعد ان کی جان بچائی اور انہیں شہرت و عزت ملی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر