
مہوش حیات نے اپنی پروڈکشن کمپنی سے متعلق مداحوں کو خبردار کر دیا
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پروڈکشن کمپنی سے متعلق مداحوں کو خبردار کر دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پروڈکشن کمپنی ’پنک لاما فلمز’ کے نام سے ہونے والی دھوکہ دہی سے مداحوں کو خبردار کردیا ہے۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک نوٹ جاری کیا جس میں انہوں نے کمپنی کی مستند ای میل واضح کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم کمپنی ’پنک لاما’ سے رابطہ کرنے کا واحد ای میل ایڈریس یہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی میرے یا کمپنی کے نام سے اس کمپنی کا نمائدہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تو جان لیں کہ یہ دھوکہ دہی اور جعلی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ ان سب معلومات کے بعد بھی کسی دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہیں تو یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مجرمانہ جرم ہے اور اگر آپ ایسے لوگوں کو دیکھتے ہیں تو براہ کرم اطلاع دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News