
ڈریم گرل 2 کی ایڈوانس بکنگ میں کروڑوں کے ٹکٹ فروخت
آیوشمان کھرانہ کی کامیڈی فلم ڈریم گرل 2 25 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے جس میں اداکارہ اننیا پانڈے بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق، اس فلم کے تین بڑے ملٹی پلیکس چینز میں 26,5550 ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہے جس کے تحت متوقع ہے کہ فلم 25 اگست بروز جمعہ کو افتتاحی دن 9-10 کروڑ کا اسکور کرے گی۔
معروف فلمی تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے جمعرات کو ٹویٹر پر PVR، INOX اور Cinepolis میں ڈریم گرل 2 کی ایڈوانس بکنگ میں پہلے سے ہی فروخت ہونے والے ٹکٹوں کا بریک اپ شیئر کیا ہے۔
Advertisement#DreamGirl2 advance booking status for *DAY 1* at *national chains*… Till Thursday, 10.30 am.
⭐️ #PVR: 14,150
⭐️ #INOX: 6,300
⭐️ #Cinepolis: 6,100
⭐️ Total: 26,550 tickets sold— taran adarsh (@taran_adarsh) August 24, 2023
خیال رہے کہ ہدایت کار راج شاندلیا کی ڈریم گرل (2019) ان بہت سی ہٹ فلموں میں سے ایک تھی لیکن اس فلم کا سیکوئل اداکار آیوشمان کھرانہ کے لئے بہت مختلف ثابت ہوا ہے جسے بےحد مزاحیہ قرار دیا گیا ہے جو کہ 1990 کی دہائی کی ڈیوڈ دھون اور گووندا فلموں میں پایا جاتا تھا۔
فلم کے سیکوئل ڈریم گرل 2 کی توقعات بھی کافی زیادہ ہیں اور اس کا اندازہ فلم کی جانب سے ہونے والی اچھی ایڈوانس بکنگ سے لگایا جا سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News