Advertisement
Advertisement
Advertisement

طارق عزیز کی آخری خواہش کیوں پوری نہ ہوسکی؟ اہلیہ کا اہم انکشاف

Now Reading:

طارق عزیز کی آخری خواہش کیوں پوری نہ ہوسکی؟ اہلیہ کا اہم انکشاف

طارق عزیز کی آخری خواہش کیوں پوری نہ ہوسکی؟ اہلیہ کا اہم انکشاف

پاکستان ٹیلیویژن کے نامور و لیجنڈری میزبان اور اداکار طارق عزیز کی اہلیہ کا شوہر کی آخری خواہش سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان ٹیلیویژن کے نامور و لیجنڈری میزبان اور اداکار طارق عزیز کی اہلیہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ مرحوم میزبان کی آنکھیں عطیہ کرنے کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی۔

مرحوم طارق عزیز کی اہلیہ ہاجرہ طارق نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مرحوم طارق عزیز نے اپنی لائبریری ایک کالج کو عطیہ کردی تھی، تاہم اس کے باوجود ان کی کئی کتابیں اب بھی گھر پر موجود ہیں۔

ان کی وفات کے کئی ماہ بعد ایک کتاب سے نوٹ ملا جس میں انہوں نے آنکھیں عطیہ کرنے کے حوالے سے لکھا تھا۔

ہاجرہ طارق نے کہا کہ ان کی عادت تھی کہ وہ کتابوں میں نوٹ لکھ کر رکھا کرتے تھے، تاہم مذکورہ نوٹ ان کی وفات کے کئی ماہ بعد ملا جس کی وجہ سے ان کی یہ خواہش ادھوری رہ گئی۔

Advertisement

مرحوم طارق عزیز کی اہلیہ نے کہا کہ طارق عزیز کو خدمت خلق کا بےحد شوق تھا، انہیں اپنے وطن سے بےحد محبت تھی اسی وجہ سے انہوں نے اپنا سب کچھ پاکستان کے نام کردیا تھا، وہ اپنی زندگی میں بھی ضرورت مندوں کی مدد کرتے رہتے تھے جس کا انہیں بھی علم نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں ہاجرہ طارق نے کہا کہ طارق عزیز نے ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے کئی بےاولاد جوڑوں کو اولاد گود لینے میں بہت مدد کی اور ان کے لئے یہ بہت آسان تھا کہ کسی بچے کو خود گود لے لیں تاہم طارق عزیز اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پردے کے معاملات میں بہت محتاط تھے اس لئے کبھی اولاد نہ ہونے کا شکوہ کیا اور نہ ہی کبھی کسی بچے کو گود لینے کا ارادہ کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر