سنیتا مارشل طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کے حق میں بول پڑیں
پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کے حق میں بول پڑیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مارنگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد اپنے گھر کی واحد کفیل تھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جب پی آئی اے کے طیارے کا حادثہ ہوا تو حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ متاثرین کے خاندان والوں کی مالی امداد کریں گے لیکن میں نے ابھی اس حوالے سے اخبار میں ایک خبر پڑھی کہ اس طیارہ حادثے کے متاثرین کو ابھی تک انصاف نہیں ملا ہے۔
سنیتا مارشل نے کہا کہ ابھی تک اس معاملے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ہیں اور یہ پتہ نہیں چلا کہ یہ حادثہ کس کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا اور کس کو سزا ملنی چاہیے۔
اداکارہ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے پاس اس وقت اقتدار ہے ان میں سے کوئی میری آواز سن رہا ہے تو میری ان لوگوں سے درخواست ہے کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور اس حوالے سے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس حادثے میں جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے وہ اس حادثے کی وجہ جاننے کا حق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ زارا عابد ایک باصلاحیت ماڈل تھیں جنہوں نے ابھی ایک ایوارڈ جیتا تھا اور زندگی میں آگے بہت کچھ حاصل کرنے کی منتظر تھیں لیکن بدقسمتی سے طیارہ حادثے میں ان کا انتقال ہوگیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
