
عمران عباس نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا
پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے بالی ووڈ کی ان فلموں کے نام بتائے ہیں جن میں انہیں کام نہ کرنے پر افسوس ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے میں پاکستان کا وہ اداکار ہوں جسے اس وقت بالی ووڈ فلموں کی آفر ہوئی جب لوگوں کا بالی ووڈ جانے کا رجحان بھی بہت کم تھا۔
عمران عباس نے کہا کہ جو فلمیں میں نہیں کر سکا، مجھے ان کا افسوس بھی ہے۔ میں نے سب سے پہلے اکشے کمار کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، اسی دوران مجھے عاشقی ٹو اور رام لیلا جیسی فلموں میں مرکزی کرداروں کی پیشکش ہوئی مگر اکشے نے کہا کہ میں ہی تمہیں بالی ووڈ میں لانچ کروں گا مگر پھر کسی وجہ سے ان کے ساتھ بھی معاہدہ ختم ہوگیا مگر اس وقت تک ان فلموں کی شوٹنگ شروع ہوچکی تھی۔
اداکار نے کہا کہ پھر مجھے چند قریبی دوستوں نے مشورہ دیا کہ ”کریچر تھری ڈی“ ہاتھ سے نہ جانے دینا اور پھر یہیں سے بالی ووڈ کا سفرشروع ہوا مگر سیاسی اور سرحدی کشیدگیوں کی وجہ سے یہ سلسلہ بھی منقطع ہوگیا۔
معروف اداکار عمران عباس نے کہا کہ میں جتنا عرصہ بھی انڈیا میں رہا، میں نے پاکستان ٹی وی کے لیے کام کرنا نہیں چھوڑا اسی دوران میں نے دلِ مضطر اور الوداع میں بھی کام کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News