پاکستان کی معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کے بھارتی اداکار کے ہمراہ پہلے پروجیکٹ کی جھلک وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی اداکار کرن واہی کے ہمراہ اپنے پہلے پروجیکٹ کی جھلک شیئر کی ہے۔
انہوں نے کرن واہی کے ساتھ ایک گانے پر پرفارمنس دی ہے۔ یہ گانا پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کا ہے جو 15 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔
گانے کی پہلی جھلک کو جاری کرتے ہوئے کنزیٰ ہاشمی نے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس پروجیکٹ کے آغاز کے لیے تیار ہو جائیں جو میرے دل کے بہت قریب ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ پہلی مرتبہ انتہائی باصلاحیت اداکار کرن واہی کا پروجیکٹ کیا ہے میں شروعات میں تھوڑا گھبرائی مگر سرحد پار سے بےحد پیار ملا۔ یہ گانا ہمارے پسندیدہ لیجنڈ راحت فتح علی خان نے گایا ہے اور اسے مانی منجوت نے لکھا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News