Advertisement
Advertisement
Advertisement

انصاف میں تاخیر کا مطلب نا انصافی ہے، اداکارہ ماہرہ خان

Now Reading:

انصاف میں تاخیر کا مطلب نا انصافی ہے، اداکارہ ماہرہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر کا مطلب نا انصافی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی واقعہ ہوتا ہے مجرم جیل میں چلے جاتے ہیں، تاکہ ہم سب چپ ہوجائیں، ہم خاموش ہوجاتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک لڑکی سے زیادتی ہوئی، بدترین تشدد ہوا، اس کے دانت تک توڑ دیے گئے تو اس پر ایک بار بات کرنے کے بعد کیوں خاموشی ہوجاتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ میڈیا اس بارے میں بات کرنا ختم نہ کرے۔ اس واقعے کی مسلسل کوریج کی جائے۔

اداکارہ ماہرہ خان کے مطابق جب قانون بنانے والوں کے گھر میں ایسے واقعات ہوں گے تو ہم کس سے قانون کے بارے میں بات کریں گے؟

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف میں تاخیر کا مطلب نا انصافی ہے۔ جب تک کچھ نہ ہو ہمیں چپ نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ خیرپور کی تحصیل رانی پور میں اثرورسوخ کے حامل مقامی پیر اسد شاہ جیلانی کی حویلی میں کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ فریرو پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی تھی۔

پیر اسد شاہ جیلانی کی حویلی سے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں 10 سالہ بچی کے جسم اور سر پر تشدد اور زخموں کے نشانات نظر آ رہے ہیں۔

بعد ازاں کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا، میڈیکل بورڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں فاطمہ پر قبل از مرگ تشدد اور ریپ کی تصدیق کی تھی۔

فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ریپ اور جسمانی تشدد کی تصدیق ہونے کے بعد اداکارہ ماہرہ خان نے نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر