شادی سے متعلق گردش کرتی افواہوں پر علی سیٹھی کا ردعمل
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کا شادی سے متعلق گردش کرتی افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ علی سیٹھی نے ایک دوست سے شادی کرلی، اسی وجہ سے گلوکار ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہے تھے۔
تاہم اب بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے ان تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں نے شادی نہیں کی، مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس کی پھیلائی ہوئی ہے۔
گلوکار نے اپنے نئے گانے کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے متعلق یہ افواہ پھیلانے والوں کو میرے نئے گانے کی تشہیر میں مدد کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ علی سیٹھی پاکستان کے نامور گلوکار ہیں جن کے متعدد گانے پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سپر ہٹ ہوئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
