گوہر رشید نے اپنے چہرے کی سرجری کیوں نہیں کروائی؟ اداکار نے اہم وجہ بتادی
پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے سیاسی رہنما کے ان سے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں اداکار گوہر رشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے تھیٹر پلے کا تجربہ پوچھا۔
گوہر رشید نے بتایا کہ انہوں نے کچھ سال قبل ایک تھیٹر پلے میں ضیاالحق کا کردار ادا کیا۔ تھیٹر کے اختتام پر کرٹن ریزر کے دوران جب تمام اداکاروں کا تعارف کرایا گیا۔ اس وقت پیپلز پارٹی کے اس وقت کے وزیر بھی اسٹیج پر آئے اور باری باری تمام اداکاروں سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ زاہد احمد نے قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار ادا کیا ، وہ درمیان میں ایک طرف ذوالفقارعلی بھٹو کا کردار کرنے والے کھڑے تھے اور ایک جانب میں کھڑا تھا ۔ اس ڈرامے میں ضیاالحق کا کردار ادا کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزیر آئے انہوں نے سب سے مصافحہ کیا اور ہر ایک اداکار کو داد دی ۔ اس کرٹین ریزر میں انور مقصود جو کہ اس تھیٹر پلے کے مصنف تھے وہ بھی موجود تھے۔
گوہر رشید نے کہا کہ اس وزیر نے ذولفقار علی بھٹو کے کردار ادا کرنے والے کو گلے سے لگایا اور خوب تعریف کی۔ پھر جناح صاحب کو گلے سے لگایا اور ان کے کردار کی بہت تعریف کی۔ جب میری باری آئی تو میں خود ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھا تاہم وہ وزیر سطحی انداز میں ہاتھ ملا کر چلے گئے۔
اداکار نے کہا کہ اس منسٹر کے اس انداز کو وہاں موجود تمام لوگ دیکھ رہے تھے کہ انہوں نے مجھے یعنی ضیاالحق کے کردار کو ادا کرنے والے اداکار کو نظر انداز کردیا۔
گوہر رشید نے کہا کہ انہوں نے انور مقصود کو دیکھا تو انہوں نے پیپلز پارٹی کے اس وزیر کو سمجھایا۔ اداکار گوہر رشید نے کہا کہ جب انور مقصود نے ان کو سب بات سمجھائی تو وہ اچھی طرح سے پیش آئے اور سب معاملہ ٹھیک ہوگیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
