
شوہر کو ایسی حرکتیں نہیں کرنی چاہئے کہ بیوی کو فون چیک کرنا پڑے، اشنا شاہ
اشنا شاہ ایک خوبصورت، باصلاحیت اور ورسٹائل پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکارہ ہیں۔ وہ حبس، بشر مومن، بلا، لشکر، اور الف اللہ اور انسان جیسے کئی مشہورڈراموں کا کا حصہ رہی ہیں۔ جبکہ انہوں نے حال ہی میں حمزہ امین کے ساتھ سے شادی کی ہے۔
واضح رہے کہ حمزہ امین آسٹریا سے تعلق رکھنے والے گالف کھلاڑی ہیں۔ اشنا شاہ چھٹیوں میں اپنے شوہر سے ملنے جاتی ہے۔ کچھ دن پہلے اشنا نے اپنے شوہر کے ہمراہ امریکہ کے سفر کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
اشنا کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شوہر کا فون چیک کرنے میں بات کی۔
اشنا شاہ کا خیال ہے کہ بیویاں اپنے شوہروں کے فون چیک کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوہروں کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے اگر ان کی بیویاں ان کے فون چیک کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا، “میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ بیویوں کو باقاعدگی سے شوہروں کے فون چیک کرنے چاہئیں، لیکن اگر وہ ایسا کرتی ہیں، تو شوہروں کو اس سے گھبرانا یا پریشان نہیں ہونا چاہیے، اور شوہروں کو بھی اس طرح کی حرکتیں نہیں کرنی چاہئے مثال کے طور پر کچھ مرد اپنے فون کو اسکرین چھپانے کے لیے الٹا رکھتے ہیں۔ غلط ہے! شادی کے بعد فون کوڈ نہیں ہونے چاہئیں۔ اشنا نے مزید کہا کہ ان کے شوہر نے اپنے فون کوڈز ان کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔ شادی کے بعد دھوکہ دہی نہیں ہونی چاہیے۔ ہر کسی کو شادی کے بعد ایک واضح ٹریک ریکارڈ رکھنا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News