حرا خان سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں
پاکستان کی معروف اداکارہ حرا خان نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیے گئے سوالات پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ حرا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال جواب کا سیشن رکھا، لیکن مداحوں کے سوالات سے پریشان و مایوس ہوگئیں۔
سوال جواب کے سیشن میں بیشتر صارفین نے ان سے نجی زندگی کے حوالے سے سوالات کیے جبکہ کچھ نے ان کے سسرال والوں سے ملنے، بیڈ روم دیکھنے اور گھر دیکھنے کی فرمائش کی۔

حرا خان نے صارفین کی جانب سے مختلف سوالوں اور فرمائشوں کے اسکرین شاٹ اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کیے اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ یہ سوالات کسی معروف شخصیات کے لیے ہی نہیں بلکہ کس بھی نوبیاہتا جوڑے کے لیے بھی بہت ذاتی سوالات ہیں، یہ سوالات آپ کو اپنے اہل خانہ سے بھی نہیں کرنے چاہیے، یہ بنیادی آداب ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں حرا خان نے خوبرو ماڈل و اداکار ارسلان خان سے شادی کی ہے، جس کے بعد سے یہ جوڑا خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
