
باکس آفس پر کامیابی کے بعد رجنی کانت کی فلم او ٹی ٹی پر ریلیز کے لئے تیار
نیلسن دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جیلر‘ حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے، جس نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‘جیلر’ نے تنقیدی پذیرائی اور تجارتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2023 کی پانچویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم کے طور پر اپنا مقام حاصل کر لیا ہے۔
اس فلم کی باکس آفس پر بھرپور کامیابی کے بعد، فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
تازہ ترین رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ جیلر کے لیے ڈیجیٹل اسٹریمنگ کے حقوق کلانیتی مارن کے پروڈکشن ہاؤس سن پکچرز نے نیٹ فلکس کے ساتھ مل کر حاصل کیے ہیں۔ فلم سن NXT پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہونے کے لیے تیار ہے۔
مزید برآں، سن نیٹ ورک نے جیلر کے لیے اپنے تامل، تیلگو، کنڑ، اور ملیالم ورژن میں سیٹلائٹ حقوق بھی حاصل کیے ہیں۔
خیال رہے کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی آفیشل اناؤنسمنٹ نہیں ہوئی ہے تاہم سن NXT پلیٹ فارم پر جیلر کی منتقلی 6 یا 7 ستمبر کے قریب متوقع ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News