بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر اداکار رنویر سنگھ کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔
فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ” ڈان 3 ” کا چند روز قبل ٹیزر جاری ہوا جس میں شاہ رخ خان کے بجائے رنویر سنگھ نے انٹری دی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ٹیزر جاری ہونے کے بعد اداکار رنویر سنگھ کو ڈان کے روپ میں دیکھ کر مداح زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔
اس حوالے سے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ہدایتکار فرحان اختر کا کہنا تھا کہ میں بالکل پریشان نہیں ہوں اور رنویر کو بھی نہیں ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی شک و شبہ کے کہہ سکتا ہوں کہ وہ فلم میں بہت زبردست کارکردگی دکھانے والا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ مداحوں کی جانب سے اس طرح کا ردِعمل اس وقت بھی دیکھنے کو ملا تھا جب 2006ء میں شاہ رخ خان نے اس کردار کو سنبھالا تھا تو اب بھی اس طرح کے ردِعمل کی ہی توقع کی جانی چاہیے۔
فرحان اختر نے ’ڈان‘ سے لوگوں کے جذباتی وابستگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں مداحوں کے جذبات کو سمجھتا ہوں اور ان کا احترام کرتا ہوں۔ رنویر سنگھ پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
