گوہر رشید نے اپنے چہرے کی سرجری کیوں نہیں کروائی؟ اداکار نے اہم وجہ بتادی
پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے اپنے چہرے کی سرجری نہ کروانے کی اہم وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے شوبز کیرئیر سے متعلق کئی سوال کیے۔
ایک سوال کے جواب میں گوہر رشید نے بتایا کہ مجھے یقین تھا کہ میں ایک اداکارنہیں بن سکتا ،اس کی ایک اہم وجہ سوسائٹی میں موجود اداکاروں کی خوبصورتی کا معیار تھا جس کیلئے کہا جاتا ہے ایک اداکار کیلئے گورا رنگ، لہراتے بال اور بلی جیسی آنکھیں ہونا ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ سب چیزیں موجود ہوں تو کوئی شخص اداکار بن سکتا ہے ورنہ نہیں اور جب میں یہ ساری چیزیں خود میں ڈھونڈتا تھا تو مجھے لگتا تھا کہ مجھ میں وہ ہمت ہی نہیں کہ میں اداکار بن سکوں۔
گوہر رشید نے کہا کہ جب میں لاہور سے کراچی آیا تو میں نے کوشش کی کہ مجھے آن کیمرہ آنے کے بجائے آف دی کیمرا کوئی کام مل جائے، اس کے بعد میں نے تھیٹر سے کام شروع کیا اور پھر یہ سلسلہ شروع ہوگیا۔
اداکار نے کہا کہ اس کے بعد مجھے کئی دوستوں نے چہرے کی سرجری کروانے کا مشورہ دیا لیکن سب سے اہم ایک لڑکے کی جانب سے بھیجا گیا ایک سوشل میسج تھا۔
اس میسج میں لڑکے نے کہا کہ میری اسکن پر بھی آپ کی طرح ہی دھبے تھے اور میں اتنا ہی انڈر کانفیڈنٹ تھا لیکن آپ کو دیکھ کر میرے اندر اعتماد آیا کہ میں بھی کچھ کرسکتا ہوں۔
اداکار نے شو میں موجود آڈینس کو مشورہ دیا کہ آپ نے کسی کو بھی چاہے کوئی کتنی بھی بڑی شخصیت کیوں نہ ہو اسے خود کو ڈیفائن کرنے کی اجازت نہیں دینی کیوں کہ جو آپ ہو وہ کوئی نہیں ہو سکتا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
