
جوان کے نئے گانے ‘ناٹ رمایا واستاوائیا’ کا ٹیزر جاری
بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی نئی فلم جوان کے نئے گانے کی ایک جھلک فینز کے ساتھ شئیر کردی۔
شاہ رخ خان نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔ سپر اسٹار نے فلم جوان کے نئے گانے ‘ناٹ رمایا واستاوائیا’ کا ایک اور ٹیزر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔
کنگ خان کے اس اقدام نے فینز میں جوش و خروش اور توقعات کو ناصرف مزید بڑھا دیا بلکہ اب یہ گانا بھی انٹر نیٹ پر دھوم مچا رہا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
Ok guys time to go make the trailer as everyone wants that. @TSeries & @anirudhofficial & @Atlee_dir had wanted to put out song. Will leave a teaser now….& get @AntonyLRuben to work on trailer. Song is….Not …Ramaiya Vastvaiya. Bye for now love u all. #Jawan pic.twitter.com/zb9Zsq9bJr
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 26, 2023
واضح رہےکہ شاہ رخ خان کی فلم نے ریلیز سے 15 دن پہلے امریکہ میں ایڈوانس بکنگ کے ذریعے 1.2 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
جوان کے پروڈیوسرز نے ریلیز سے 20 دن پہلے فلم کی بیرون ملک ایڈوانس بکنگ کھول دی تھی، جس نے صرف امریکہ میں ہی 1 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔
ایک طرف سنی دیول کی گدر 2 کنگ خان کی روان سال کی ہٹ ریلیز پٹھان کے باکس آفس کے ریکارڈ کو عبور کرنے کی تیاری کر رہی ہے، تو دوسری طرف شاہ رخ خان کی جوان کی ایڈوانس بکنگ دھوم مچا رہی ہے۔
یاد رہےکہ دنیا بھر میں جوان 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News