
معمر رانا نے فلم انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اداکارہ کا نام بتا دیا
معمر رانا پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک مشہوراداکاراور ہدایت کار ہیں۔ انہوں نے متعدد کامیاب پاکستانی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا۔ معمررانا نے اپنی اداکاری کا آغازفلم کڑیوں کو ڈالے دانہ سے کیا جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ ریشم تھی جو کہ ایک سپر ہٹ فلم تھی۔
معمر رانا نے متعدد فلموں میں کام کرنے کے علاوہ کئی مشہور ڈراموں میں بھی اپنی عمدہ اداکاری سے بھی ایک خاص مقام حاصل کیا، ان کے مشہور ڈراموں میں مہران، روشن ستارہ اور دل، دیا دہلیز جبکہ مشہور فلموں میں کڑیوں کو ڈالے دانہ، دیوانے تیرے پیار کے، چوڑیاں، جھومر، کوئی تجھے سا کہاں اور چنا سچی مچی شامل ہیں۔
معمر رانا کو حال ہی میں مشہور یو ٹیوبر کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے کھل کر بات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں بھی بات کی جسے وہ میک اپ کے بغیر پہچان نہیں پائے۔
معمر رانا نے کہا کہ پاکستان میں تمام اداکارائیں بہت خوبصورت ہیں لیکن بہت سی بھارتی اداکارائیں ہیں جو بغیر میک اپ کے پہچانی بھی نہیں جاتیں جیسے میں پریانکا چوپڑا کو نہیں پہچان سکا تھا۔
جب میں بھارت میں تھا تو شو کے دوران وہ میرے پاس آکر بیٹھ گئیں۔ تھوڑی دیر کے لیے، جب وہ اٹھ کر چلی گئی تو میں نے سلمان خان سے پوچھا، ’’وہ کون تھی؟‘‘سلمان خان نے کہا کیا آپ نے انہیں نہیں پہچانا، وہ پریانکا چوپڑا ہیں’، میں اسے دیکھ کر حیران رہ گیا، پریانکا چوپڑا پر میرا تمام کرش ختم ہو گیا تھا۔ پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی اداکارائیں خوبصورت ہیں خاص طور پر صائمہ، ریما اور ریشم۔ انہوں نے کہا کہ میرا اسکرین پران سب سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News