
آریان خان اپنے والد شاہ رخ خان کو ڈائریکٹ کریں گے؟
بالی ووڈ کے کنگ خان، جن کی بیٹی اپنے ایکٹنگ کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں اور ان کے بیٹے نے بھی بطور ہدایتکار اپنے کیریئر کا آغاز کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنی ہدایتکاری کی پہلی فلم ’اسٹارڈم‘ کے عنوان سے مکمل ہونے کے قریب ہے۔
اس حوالے سے ایک قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز کا حصہ بننے کے خوہشمند ہیں لیکن آریان خان نے اس حوالے سے کونئی رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔
کنگ خان قدرتی طور پر اپنے بیٹے کی پہلی ڈائرکٹریل ایڈونچر کا حصہ بننے کے لیے بے حد خواہشمند ہیں تاہم آریان خان ہونے کے ناطے SRK کی اسٹارڈم میں کاسٹ کرنے کی درخواست کو مسترد کر چکے ہیں۔
علاوہ ازیں سہانا خان کا اپنے بھائی کی پہلی سیریز میں کیمیو ہے تاہم آریان خان کی ویب سیریز ایک معمہ ہے جسے صرف وقت ہی ظاہر کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ شاہ رخ نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ آریان کو بطور اداکار کیریئر میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اور یہ کہ ان کے بچوں میں اداکار ان کی بیٹی سہانا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News