دو سپر ہٹ ڈراموں کے اختتام پر خواتین نے مجھے مارنا شروع کردیا، خلیل الرحمان قمر
خلیل الرحمان قمر ایک بہت ہی مشہورڈرامہ نگار،فلم مصنف اور پاکستانی ٹیلی ویژن کے ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ وہ اپنے شاندار مکالموں اور عمدہ اسکرپٹ کے لیے بے حد مقبول ہیں۔
خلیل الرحمان قمر نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کو بے شمارسپرہٹ سیریلز دیے ہیں جن میں بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، لنڈا بازار، چاند پور کا چندو، صدقے تمہارے، پیارے افضل، میرے پاس تم ہو اور بنٹی آئی لو یو شامل ہیں۔ وہ پاکستان کی مقبول ترین فلموں کے مصنف بھی ہیں جن میں پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا شامل ہیں۔
خلیل الرحمان قمر کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح انہوں اپنے دوسپر ہٹ ڈراموں کے حیران کن اختتام پرعوامی ردعمل کا سامناکیا۔
خلیل الرحمان نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ ان دو سپر ہٹ ڈراموں کےغیر متوقع انجام نے انہیں عوام کے سامنے جوابدہ بھی بنایا۔ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، خلیل الرحمان قمر نے کہا،ہاں، میں نے میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کے بعد سنیما میں شدید عوامی ردعمل کا مشاہدہ کیا۔ اختتام دیکھنے کے بعد، کچھ خواتین نے مجھے مارنا شروع کر دیا، جب کہ ان کے شوہروں کو ان کے ناراض ردعمل کو دیکھنے کے بعد مداخلت کرنا پڑی۔ پیارے افضل ختم ہونے کے بعد، میں ایک بار جہاز میں سوار تھا، میں اپنا سامان ترتیب دے رہا تھا کہ ایک بزرگ خاتون نے زبردستی میری پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے کہا، “تم نے افضل کو کیوں مارا؟”۔ انہوں نے ایک اور واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ’دراصل ڈرامے کی آخری قسط سینما میں دکھائی گئی تھی اور ختم ہونے کے بعد ہم نے دیکھا کہ دو لڑکیاں انتہائی جذباتی ہوگئی تھی، اس وقت حمزہ نے ہمیں مشتعل مداحوں سے بچنے کے لیے سینما چھوڑنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے حمزہ عباسی کے کردار کو ان کے کہنے پر مارا، اس نے مجھ سے کہا کہ مجھے ڈرامہ میں مار دو، میں ہمیشہ زندہ رہوں گا (میں اسٹار بن جاؤں گا)، مجھے ان کی لائن پسند آئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
