
کم عمری میں شادیاں نہیں ہونی چاہئے، عینا آصف
عینا آصف ایک بہت ہی کم عمر اور خوبصورت ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جن کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نہایت کم عمری میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ عینا نے پہلی سی محبت سے شہرت حاصل کی۔ تاہم ان کا ڈرامہ ہم تم بھی خاصا مقبول ہوا، اس کے علاوہ وہ پنجرہ، پہچان اور بے بی باجی سمیت کئی ڈراموں میں بھی پرفارم کر چکی ہیں۔
عینا آصف کئی سپر ہٹ ٹیلی ویژن سیریلزمیں کام کرنے کے بعد اب وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔ وہ فی الحال ایک نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل مائی ری میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کے دل جیت رہی ہے واضح رہے کہ اس ڈرامے کی کہانی کم عمری کی شادیوں کے گرد گھومتی ہے جوکہ ایک متنازعہ سماجی مسئلہ ہے۔
ڈرامے میں عینا اسکول جانے والی لڑکی اینی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کی شادی فاخر سے کم عمری میں ہوجاتی ہیں جو کہ خود بھی ایک اسکول کا طالب علم ہے۔
عینا آصف کو حال ہی ایک نجی ٹی وی شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے کم عمر میں کی جانے والی شادیوں پر بات کی۔ چائلڈ میرج کی حوصلہ افزائی سے متعلق سوال کے بارے میں بات کرتے ہوئے عینا آصف کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مقصد بچوں کی شادیوں کی حوصلہ افزائی کرنا نہیں تھا۔ اس کا بنیادی مقصد عوام میں اس حوالے سے بیداری پھیلانا تھا، کیونکہ آپ اپنے ارد گرد نوجوان جوڑے دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ صرف بچوں کی شادی کے بارے میں نہیں ہے، مستقبل میں، ہم اس نوجوان جوڑے کی جدوجہد اور مسائل کو دکھائیں گے. ہم بچپن کی شادی کے فوائد اور نقصانات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
اینی اور فاخر کی بانڈنگ کے مداحوں کی ایڈیٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، عینا نے کہا، “فاخر اور اینی کے درمیان رشتہ محبت کی وجہ سے نہیں ہے، یہ اس لیے ہے کہ وہ کزن ہیں۔ عینا آصف کا مزید کہنا تھا کہ وہ کزن ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے دوستانہ رویے کے پیچھے وہ رومانوی نہیں ہو رہے اور ڈرامے کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News