بے بی باجی میں عذرا کا کردارحقیقت میں موجود شخصیت سے متاثر ہوکر کیا، جویریہ سعود
جویریہ سعود پاکستانی ٹیلی ویژن ایک مقبول ترین اداکارہ اور میزبان ہیں، جو ڈراموں میں اپنے مکالموں اور فی البدی جملوں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں اور ساتھ ہی ان کی لاجواب اداکاری کردار کو بے مثال بنا دیتی ہیں۔
جویریہ کئی سالوں سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ جویریہ سعود نے فلم اور ٹیلی ویژن کے اداکار سعود قاسمی سے شادی کی ہے اور ان کے دو بچے جنت اور ابراہیم ہیں۔

جویریہ سعود کے حال ہی نشر ہونے والے ڈراموں میں ان کی شانداراداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔ نند، پرستان اور بے بی باجی ان کے مشہور ڈرامے ہیں جو انہوں نے حالیہ دنوں میں کیے ہیں۔

گزشتہ ماہ ان کا مشہور ڈرامہ بے بی باجی ختم پزیرہوا، مداحوں نے منفی کردار میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا۔ عذرا کے طور پر ان کی بے ساختہ اداکاری نے اسے مقبول ڈرامہ بنا دیا۔
حال ہی جویریہ سعود کو ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا ہے جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ بے بی باجی میں عذرا کا مشہور کردار ان کی قریبی دوست کی بھابھی سے متاثر ہو کر کیا تھا۔

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دوست کے سسر کے انتقال پر اپنی سہیلی کے گھر گئی تھیں جہاں انہوں نے اپنی سہیلی کی بھابھی کو دیکھا جو بالکل اسی طرح بات کر رہی تھی جس کی نقل انہوں نے بے بی باجی میں کی تھی۔

جویریہ سعود نے کہا کہ وہ (خاتون) ہر گفتگو کا غلط مطلب لے رہی تھی اور سب کو ڈانٹ رہی تھی۔ جویریہ سعود کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘ساس پر طنز کرنے کے بعد انھوں نے فوراً مجھ سے بات کرنا شروع کی اور میرے ڈراموں کے بارے میں دریافت کیا، میں ان سے تقریباً پانچ سال پہلے ملی تھی اور ان ہی شخصیت کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے بے بی باجی کا کردار ادا کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
