بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی نے انڈسٹری سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہیں شوبز سے متعلق حیران کنُ انکشاف کرتے سنا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں میزبان ہما قریشی سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کو معلوم ہے کہ آپ نے ایک بار کہا تھا کہ آپ شوبز میں کام کرنے آئی ہیں مشہور شخصیات کی پارٹیوں میں شرکت کرنے نہیں، تو کیا اگر آپ پارٹیوں میں شرکت نہیں کرتے ہیں تو یہ آپ کے تعلقات یا کام پر اثر انداز ہو سکتا ہے؟
جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ سچ ہے، اگر آپکو پارٹی کرنا پسند ہے تو آپ ضرور کرسکتے ہیں، کام اور پارٹی کا موازنہ کرنا غلط ہے کیونکہ یہ دونوں بہت الگ کام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ پارٹی میں جانے سے آپکو کام کی آفرز آئیں گی تو یہ سوچ بالکل غلط ہے، اگر آپکا کام اچھا ہے تو آپکو گھر سے لے کر جایا جائے گا پارٹی میں جانے سے کوئی کاسٹنگ نہیں کرتا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News