
فاطمہ جناح کی زندگی پر بنائی گئی ویب سیریز ’مادر ملت‘ 14 اگست 2024 کو ریلیز کی جائے گی۔
ویب سیریز کے ہدایت کار اور لکھاری دانیال افضل نے رواں برس کے بجائے اگلے برس ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔
مذکورہ ویب سیریز کو دانیال افضل کی جانب سے 14 اگست 2022 کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا تھا۔ اب ایک بار پھر ہدایت کار اگلے برس ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
دانیال افضل نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’مادر ملت‘ کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔ مذکورہ ویب سیریز کو بیک وقت کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم سمیت کسی ٹی وی چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ویب سیریز کے تین سیزن ہیں اور تینوں سیزن میں 1910 سے لے کر 1967 کا زمانہ دکھایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویب سیریز کے پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن یعنی قیام پاکستان سے قبل کا زمانہ اور متحدہ ہندوستان کا دور دکھایا جائے گا۔
دوسرے سیزن میں فاطمہ جناح کی جوانی اور تقسیم ہند کا دور دکھایا جائے گا جبکہ تیسرے اور آخری سیزن میں قیام پاکستان کے بعد کا زمانہ اور ان کی پاکستانی سیاست اور انتخابات سمیت ان کی زندگی کا آخری دور دکھایا جائے گا۔
ہدایت کار کے مطابق پہلی بار شائقین کو فاطمہ جناح کی زندگی کے مختلف پہلو دیکھنے کو ملیں گے، اب تک لوگ صرف انہیں قائد اعظم کی بہن اور ان کے ساتھ ہمیشہ سائے کی طرح رہنے والی خاتون کے طور پر دیکھتے آئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News