معروف بھارتی اداکارہ کو 6 ماہ قید کی سزا
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جیا پرادا کو بھارتی عدالت نے 6 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔
بھارتی میڈٰیا رپورٹ مطابق اداکارہ جیا پرادا پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے تھیٹر ملازمین کو معاوضہ ادا نہیں کیا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
جیا پرادا اور ان کے بزنس پارٹنرز بھارتی ریاست چینئی میں فلم تھیٹر کے مالک تھے لیکن نقصان کی وجہ سے انہوں نے چند سال قبل تھیٹر بند کردیا تھا۔
تھیئٹر کے ملازمین نے جیا پرادا اور دو ساتھیوں کے خلاف گورنمنٹ لیبر انشورنس کارپوریشن میں درخواست داخل کی کہ ان کی تنخواہوں سے ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس (ای ایس آئی) کی رقم کاٹی جاتی تھی جو گورنمنٹ انشورنس کارپوریشن میں جمع نہیں کروائی گئی۔
بعد ازاں کارپوریشن نے اداکارہ اور ان کے پارٹنرز کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کروا دیا تھا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے جیا پرادا اور ان کے دو بزنس پارٹنرز ( رام کمار اور راجہ بابو) کو 5 ہزار جرمانے کے ساتھ 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات قبول کیے اور متاثرین کو جلد رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے کیس کو خارج کرنے کی اپیل کی تھی۔
تاہم عدالت نے ان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں 6 ماہ جیل اور جرمانے کی سزا سنادی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
