
عائزہ خان کے نام سے کون واقف نہیں وہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں، جبکہ وہاج علی کا شماربھی ایک ایسے اداکار کے طور پر ہوتا ہے جنہوں بہت ہی کم وقت میں اپنی عمدہ اداکاری سے ایک خاص مقام حاصل کیاہے۔
عائزہ اور وہاج اس وقت نئی ڈرامہ سیریل ’’میں‘‘ کے مرکزی کردار نبھارہے ہیں اور اس ڈرامے میں ان کی شاندار پرفارمنس کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
شائقین انہیں ’’میں‘‘ ڈرامہ سیریل میں زید اور مبشرہ کے طور پر نہ صرف جان رہے ہیں بلکہ پسند بھی کر رہے ہیں۔ اس ڈرامہ کے ہدایت کار بدر محمود جبکہ زنجبیل عاصم شاہ نے اسے تحریرکیا ہے۔
پاکستانی ڈرامہ سیریلزاپنی منفرد کہانی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل کر رہے ہیں اور ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے بعد زیادہ مقبول ہو رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اب پاکستانی اداکار ان سیریلز کی کامیابی کے بعد بین الاقوامی اداکاروں کی طرح بھاری رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ماہرہ خان، صبا قمر، سجل علی، عائزہ خان، فہد مصطفیٰ، فواد خان اور یمنہ زیدی پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔
ایک نجی ویب سائٹ کی تفصیلات کے مطابق، وہاج علی نے اپنی ہٹ ڈرامہ سیریل تیرے بن کی ہر قسط کے لیے 2.25 لاکھ روپے وصول کیے ہیں جس میں انہوں نے مرتسم کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب انہوں نے اپنی رقم پہلے سے بڑھا دی ہے۔ دوسری جانب عائزہ خان اپنے ڈراموں کے لیے پہلے ہی 6.5 لاکھ روپے فی قسط وصول کر رہی تھیں۔ عائزہ خان نے متعدد ہٹ ڈرامہ سیریلز میں کام کیا جس سے ان کے اسٹارڈم میں اضافہ ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News