مشہور بالی ووڈ فلم ’کوئی مل گیا‘ کو 20 برس مکمل
مشہور بالی ووڈ فلم ’کوئی مل گیا‘ کو 20 برس مکمل ہونے والے ہیں۔
راکیش روشن نے 2003 میں فلم ’کوئی مل گیا‘ بنائی تھی جس کا کردار ’جادو‘ اس قدر مشہور ہوا کہ اس پر آج بھی میمز بنتی ہیں۔
8 اگست کو اس فلم کو ریلیز ہوئے 20 برس مکمل ہوجائیں گے، اسی سلسلے میں فلم کو دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ریتھک روشن نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ 20 سال بعد فلم کے دوبارہ ریلیز ہونے پر میں بہت خوش ہوں، مجھے یقین ہی نہیں آرہا کہ فلم دوبارہ ریلیز ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ’کوئی مل گیا‘ میں مزید اچھا کام کرسکتا تھا لیکن اس کے باوجود یہ فلم مجھے بہت عزیز ہے، آپ سب اسے فیملی کے ساتھ دیکھنے سنیما گھر ضرور جائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
