Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھ سے انگریزی میں بات کریں، اداکارہ میرا

Now Reading:

میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھ سے انگریزی میں بات کریں، اداکارہ میرا

میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھ سے انگریزی میں بات کریں، اداکارہ میرا

معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھ سے انگریزی میں بات کریں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ جب میں خبروں میں رہتی تھی تو لوگ اعتراض کرتے تھے، اور جب خبروں میں نظر نہیں آتی تب بھی لوگ پوچھتے ہیں، خبروں میں رہنے کا ہنر مجھ سے سیکھیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کامیابی حاصل کرنی ہے اور اچھی زندگی گزارنی ہے تو یہ بھول جائیں کہ لوگ کیا کہیں گے، اگر آپ مجھے پسند کرتے ہیں تو آپ کو میری عمر، میری ذاتی زندگی سے کیا کرنا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ تبصرے کرنا بہت آسان ہے، ایک کمرے میں بیٹھ کر باتیں کرنے کے لیے لوگوں کے پاس بہت وقت ہے۔

اداکارہ میرا کے مطابق اچھی انگریزی نہ بولنے پر سوشل میڈیا ٹرولنگ پر مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے دکھ ان لوگوں پر ہوتا ہے جو ایسے تبصرے کررہے ہیں، ابھی وہ ناسمجھ ہیں، انہیں ہدایت کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھ سے انگریزی میں بات کریں، میں خوش ہوں کہ میں نے اردو اور انگزیزی کو بہتر کیا ہے، اور آج میں بہت ساری زبانیں اچھی طرح بول سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات بہتر کرنا بہت آسان ہے، پاکستان چھوڑنا اس کا حل نہیں ہے، مجھے بھارت اور کینیڈین سے شہریت کی آفر ہوئی، میرے پاس امریکی شہریت ہے، اگر پاکستان چھوڑنا ہوتا تو میں بہت پہلے ہی چھوڑ چکی ہوتی۔

میرا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں کترینہ کیف کا مرکزی کردار پہلے انہیں آفر ہوا تھا لیکن لندن کا ویزا نہ ملنے پر وہ فلم نہ کرسکیں۔

بھارت کے نامور رئیلٹی شو بگ باس میں کام کرنے کی آفر ملنے سے متعلق میرا نے بتایا کہ بگ باس میں کام کرنے کے لیے ایک سال تک آفر ملتی رہی، یہ کروڑوں روپے کی آفر تھی، اگر میری جگہ کوئی بھی ہوتا تو وہ ضرور کرتا، لیکن جب یہ آفر ملی تو اس وقت مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی، میں تھوڑا ڈر کر گئی تھی اس لیے کام کرنے سے منع کردیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر