فلموں میں کام کرنے کیلئے فلم کی آفر ہونا بھی ضروری ہے، ثانیہ سعید
پاکستان کی معروف اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کیلئے فلم کی آفر ہونا بھی ضروری ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ 40 برس کی عمر کے بعد عورت کی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ صنفی تعصب اور عمر کی بنِا پر تعصب کرنے والوں سے بھرا ہوا ہے۔
ثانیہ سعید نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ چالیس سال سے زیادہ عمر کی عورت کی کوئی زندگی نہیں ہوتی، اس کی زندگی کا مقصد اس کے بچے ہوتے ہیں اور اگر وہ کسی کی ماں نہیں ہے تو اس کا کوئی وجود ہی نہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا حل نکالنا بہت ضروری ہے۔ ہمارے ڈراموں کے مطابق اگر کسی عورت کی فیملی نہیں ہے تو اس کی کوئی زندگی نہیں ہے یا تو اس عورت کا باہر کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یا وہ ہر وقت دوسروں کو چائے پلانے میں مصروف ہوتی ہے۔
ثانیہ سعید نے کہا کہ 32 سال سے ان کی موٹی ویشن، لوگ، زندگی، کہانیاں، نظریات اور زاویے رہے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کے لیے فلم کی آفر ہونا بھی ضروری ہے۔ جب مجھے فلم آفر ہی نہیں ہوگی تو میں اس میں کام کیسے کروں گی۔
ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ اگر مجھے اسکرپٹ کے بغیر کوئی پروجیکٹ آفر ہوگا تو میں اسے کرنے سے معذرت کرلوں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
