Advertisement
Advertisement
Advertisement

حریم فاروق کو شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کیلئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

Now Reading:

حریم فاروق کو شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کیلئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کیلئے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتادیا ہے۔

 حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ میں ایک اچھے اور عزت دار گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں، میرے والدین مجھے تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجنا چاہتے تھے لیکن میں اداکاری کا شوق رکھتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ اپنے والدین سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تو انہوں نے مجھے  بتایا کہ وہ مجھے پڑھائی کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے خواہش مند ہیں لیکن میں نے  والدین کی اس آفر کو لینے سے انکار کردیا اور انہیں بتایا کہ میں خود اپنے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں۔

حریم فاروق نے کہا کہ اس وقت میں نے اپنے والدین کو بتایا کہ میں آپ سے ایک پیسہ لیے بغیر ہی اپنا نام بنانا چاہتی ہوں اور آپ لوگوں کے لیے فخر کا باعث بننا چاہتی ہوں اس کے بعد میں کراچی آگئی۔

اداکارہ نے کہا کہ  شوبز میں میرا کوئی جاننے والا یا رشتہ دار نہیں تھا جس کی وجہ سے خاصا مشکل وقت دیکھنے کو ملا، میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے  ایک سال تک ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں جہاں بجلی حتیٰ کہ پانی بھی نہیں تھا وہاں رہی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ صبح سیٹ پر میں چھپ کر شاور لیا کرتی تھی، اپارٹمنٹ میں بجلی گیس نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار اکیلے میں رو پڑی تھی، اس وقت میں سوچتی تھی کہ میں آخر کیوں اتنا سب کچھ برداشت کررہی ہوں لیکن آج سب سمجھ آتا ہے کہ اس محنت کی وجہ مجھے یہ مقام ملا۔

حریم فاروق نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگوں کو سپورٹ کرنے والے نہیں ملتے لیکن میں نے خود اپنا نام بنانے کے لیے والدین کی سپورٹ لینے سے انکار کیا، میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں اپنے والدین سے کبھی اپنی پریشان حالات کا ذکر نہیں کروں گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر