Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسن احمد کی دلی خواہش کیا ہے؟ اداکار نے بتادیا

Now Reading:

حسن احمد کی دلی خواہش کیا ہے؟ اداکار نے بتادیا

حسن احمد کی دلی خواہش کیا ہے؟ اداکار نے بتادیا

پاکستان کے معروف اداکار حسن احمد نے اپنی دلی خواہش بتادی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار حسن احمد نے  یوٹیوب کے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک وقت تھا جب انہیں ذہنی مسائل تھے جس کی وجہ سے انہیں ڈاکٹر سے تھریپی لینے کی ضرورت پیش آئی اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر افراد کو احساس ہی نہیں ہوتا کہ انہیں تھراپی کی ضرورت ہے، لیکن جب اس بات کا احساس ہوتو فوراً ماہرین سے رجوع کریں۔

انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ان کی اہلیہ و اداکارہ سنیتا مارشل اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوجائیں لیکن تبدیلی مذہب فرد واحد کا فیصلہ ہے کہ وہ دل سے مسلمان ہو ناکہ زور زبردستی سے۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے اور مجھے یقین ہے کہ جب صحیح وقت آئے گا تو یہ بھی ہوجائے گا، ایک غیر مسلمان اسی وقت مسلمان ہوگا جب اس کے ارد گرد موجود مسلمانوں کے کردار اچھے ہوں گے، اگر ارد گرد موجود مسلمانوں کے کردار صحیح نہیں تو غیر مسلم یہ ہی سوچے گا کہ یہ ٹھیک نہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ حسن احمد اور سنیتا مارشل 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس کامیاب جوڑی کے دونوں دو بچے بھی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر