
انوراگ کشیپ نے عالیہ بھٹ کو ’بہترین اداکارہ‘ قرار دیدیا
نامور فلم ساز اور ہدایت کار انوراگ کشیپ نے عالیہ بھٹ کو بالی وڈ کی ’بہترین اداکارہ‘ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انوراگ کشیپ نے عالیہ بھٹ کو بھارت کی بہترین اداکاروں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہاکہ جب بھی مجھے اس کا کام پسند آتا ہے تو میں اس سے رابطہ کرکے تعریف کرتا ہوں لیکن جب مجھے اس کا کام پسند نہیں آتا تو خاموش رہتا ہوں ۔
گینگز آف واسی پور کے ڈائریکٹر نے گلی بوائے کی اداکارہ عالیہ بھٹ کے حوالے سے مزید کہاکہ میں کم بجٹ کی فلمیں بناتا ہوں اس لیے میں عالیہ بھٹ جیسی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا برداشت نہیں کر سکتا۔
فلمساز نے مزید کہا کہ اگر کوئی اداکار ان کے ساتھ کام کرنے سے ہچکچاتا ہے تو وہ فوراً پیچھے ہٹ جاتے ہیں ، کیونکہ میں خواہش مندانہ سوچ پر یقین نہیں رکھتا، اگر وہ مجھے اسکرپٹ میں ایڈجسٹمنٹ کرنے کو کہتے ہیں، تو میں کوشش کرتا ہوں، لیکن زیادہ تر، ان کی ہچکچاہٹ مجھے خود ہی پیچھے ہٹنے کے لیے کافی ہے کیونکہ اگر ان کا دل اس کام میں نہیں ہے، تو وہ اسکرین پر نظر آجاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News