جسٹن بیبر کا خود سے متعلق انتہائی افسوسناک انکشاف
بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے خود سے متعلق انتہائی افسوسناک انکشاف کیا ہے۔
کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے اعتراف کیا کہ نو عمری میں وہ بے تحاشا منشیات لیتے تھے، مجھے 13 سال کی عمر میں ایک موسیقار نے گلوکاری کا موقع دیا۔ میں نے اپنی گلوکاری کی وجہ سے نو عمری میں اتنی شہرت پائی کہ زندگی کی تمام آسائشیں میرے پاس تھیں، لیکن کم عمری میں ملنے والی شہرت نے زندگی کے بارے میں میری سوچ کو منفی کر دیا تھا۔۔
جسٹن بیبر نے کہا کہ یہاں تک کہ میں قریبی رشتوں کی قدر ہی نہیں کر پا رہا تھا اور اُن کے لیے وبال جان بن گیا تھا۔ میرے لیے سب کچھ دوسرے لوگ کر رہے تھے۔ اس لیے میں نے یہ بالکل نہیں سیکھا کہ ذمہ داری کیا ہوتی ہے۔
گلوکار نے کہا کہ میں 19 سال کی عمر میں منشیات کا بے دریغ استعمال کرتا رہا اور اپنی اسی حالت کی وجہ سے دوسروں سے ناراض اور غصے میں رہنے لگا، یہاں تک کہ خواتین کی بھی عزت نہیں کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں اُن لوگوں کے لیے بھی انجان ہو گیا تھا جو مجھ سے محبت کرتے تھے۔ 20 سال کی عمر میں ایسے فیصلے کیے جس کا آپ صرف سوچ ہی سکتے ہیں اور میں دنیا میں سب سے زیادہ محبت کئے جانے والے شخص کے بجائے ایک ایسا شخص بن گیا جس کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ تضحیک کی جانے لگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
