Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرینیتی اور راگھو کی شادی، پریانکا چوپڑا کا تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اشارہ؟

Now Reading:

پرینیتی اور راگھو کی شادی، پریانکا چوپڑا کا تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اشارہ؟
پریانکا چوپڑا

پرینیتی اور راگھو کی شادی، پریانکا چوپڑا کا تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اشارہ؟

پریانکا چوپڑا اور ان کی کزن پرینیتی چوپڑا کے درمیان زبردست رشتہ ہے وہ اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے خوش ہوتے نظر آتی ہیں۔

اس سال کے آغاز میں، پرینکا نے اپنی کزن کی منگنی کی تقریب میں شرکت کی جبکہ ان کے بھائی سدھارتھ چوپڑا اور ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے بھی منگنی کی تقریب میں اپنی موجودگی کو یقینی بنایا تھا۔

اب، پرینیتی اپنے بڑے دن کی تیاری کر رہی ہیں، اور کل ادے پور میں راگھو چڈھا کے ساتھ وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس بتاتی ہیں کہ پریانکا شادی میں شرکت سے گریز کرسکتی ہیں جس کی اصل وجہ ان کی دیگر مصروفیات ہیں تاہم دیسی گرل نے اپنی کزن اور ان کے ہونے والے شوہر کے لئے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔

Advertisement

ہفتہ کی صبح، پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پرینیتی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی شادی سے پہلے اپنے لٹل ون کو بہت پیار بھیجا اور لکھا کہ “میں امید کرتی ہوں کہ آپ اپنے بڑے دن پر اتنی ہی خوش اور مطمئن ہوں گی، ہمیشہ آپ کے لئے بہت پیار کی خواہش کرتے ہیں۔

پرینکا چوپڑا کا یہ پیغام ان خبروں کے درمیان آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیسی گرل پرینیتی اور راگھو کی ادے پور میں شادی میں شرکت نہیں کر رہی ہیں۔

دوسری جانب خصوصی رپورٹ کے مطابق، پریانکا چوپڑا اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی کیونکہ ان کے پاس پہلے سے کام کے وعدے ہیں۔ تاہم، ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، جیسا کہ بعض دیگر رپورٹس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی مالتی کے ساتھ دہلی پہنچیں گی، اور پھر آج ادے پور پہنچیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مس یونیورس 2025 میں امارات کی انٹری؛ مریم محمد سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں
علیزے شاہ کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
عورت کے کا ندھوں پر 2 دنیا ہوتی ہیں ! فضا علی کا بیٹی اور گھرستی سے متعلق کلپ وائرل
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر