
ایشوریہ رائے بچن نے’باجی راؤ مستانی‘ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
کیا آپ جانتے ہیں؟ ’باجی راؤ مستانی‘ مبینہ طور پر سب سے پہلے ایشوریہ رائے بچن کو آفر ہوئی تھی۔
بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی سپرہٹ فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں دیپیکا پڈوکون کا مستانی کا کردار ادا کرنے کے لیے ایشوریا رائے بچن پہلی پسند تھیں۔
اس فلم میں مستانی کے کردار کیلئے بہت سی مشہور شخصیات کی سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی جو اس کا حصہ نہیں بن سکی۔
حال ہی میں ایشوریا کی ایک پرانی ویڈیو منظر عام پر آئی ، جس میں تخلیقی فرق کی وجہ سے فلم سے انکار کرنے کی بات کی گئی۔
سابق مس ورلڈ نے کرن جوہر کے چیٹ شو میں باجی راؤ مستانی نہ کرنے کے بارے میں بات کی اور بتایاکہ وہ اس مبینہ مشہور شخصیت کے ساتھ راضی نہیں تھی جسے سنجے لیلا اپنے ذہن میں پہلے ہی سے باجی راؤ کے لیے فائنل کر چکے تھے، اس حوالے سے ہماری زیادہ بات چیت نہیں ہوئی، اور خبروں میں افواہیں گونجنے لگیں کہ میں فلم سے باہر ہو گئی ہیں۔ جبکہ اس وقت میں ٹانگ میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھی۔
Aish talking about rejecting bajirao Mastani offered by slb.
byu/PressureInitial3262 inBollyBlindsNGossip
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News