
ہالی ووڈ فلموں میں کام نہ کر نے کی وجہ بتادی
بالی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بڑے بیٹے کا نام ’تیمور‘ رکھنے کی وجہ بتا دی۔
اداکارہ کرینہ نے بتایا کہ سیف کے بچپن کے ایک دوست کا نام تیمور تھا اور اُنہیں یہ نام ہمیشہ سے بہت پسند ہے اس لیے اُنہوں نے پہلے سے ہی سوچا ہوا تھا کہ اگر بیٹا ہوگا تو اس کا نام ’تیمور‘ رکھیں گے جس کا مطلب ہے’فولاد‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ میری خواہش یہ تھی کہ اگر میرا بیٹا ہو تو وہ بہت بہادر اور مضبوط حوصلے والا ہو تو ہم نے بیٹے کا نام’تیمور‘ رکھ دیا۔
کرینہ کپور خان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی ماں یا کسی بچے کو ایسی صورتحال سے گزرنا پڑا ہو جس سے ہم لوگ گزرے۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے ابھی تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ہم پر ہونے والی تنقید کی وجہ کیا ہے؟ کیونکہ ہمارا مقصد تو کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں ہے۔
واضح رہے اداکارہ کرینہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم سب لوگ آزاد ہیں اور جو بھی کرنا چاہیں آزادی سے کرسکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News