
پشپا 2 کی وجہ سے سنگھم 3 تاخیر کا شکار؟
فلمساز روہت شیٹی اور اجے دیوگن کی فلم سنگھم اگین تاخیر کا شکار ہو گئی ہے، جس کی اہم وجہ پشپا 2 کے ساتھ تصادم سے بچنا ہے۔
پشپا 2 کے بنانے والوں نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اللو ارجن کی یہ فلم 15 اگست 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی سنگھم اگین کے ساتھ ریلیز کی جائےگی، جس میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
تاہم، اب یہ اطلاع ملی ہے کہ روہت اور اجے دیوگن دونوں اپنی فلم کی ریلیز میں تاخیر کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ پشپا 2 کے ساتھ تصادم سے بچ سکیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پشپا اور سنگھم دونوں ہی ہندی سینیما میں ممکنہ بلاک بسٹر فلمیں ہیں اور ان کا ایک ہی تاریخ پر ریلیز ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔
اجے اور روہت نے اجتماعی طور پر سنگھم اگین کی ریلیز کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ سنگھم اتنا بڑا برانڈ ہے کہ عام تعطیل کے بغیر کسی بھی دن ریلیز کی جائے تو ریکارڈ اسکور کر سکتا ہے، ساتھ ہی وہ پشپا اور اس کے کاروبار کو بھی نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News